کمال راشد 146

واٹس ایپ چیٹ کی بنیاد پر آریان خان کو گرفتار کرنے پر کمال راشد کی این سی بی پر تنقید

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)بھارتی اداکار اور فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے واٹس ایپ چیٹ کی بنیاد پر آریان خان کو گرفتار کرنے پر این سی بی پر تنقید کی ہے۔ٹوئٹر پر آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے معاملے پر کمال راشد خان نے تنقید کی ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اگر آریان خان کو واٹس ایپ چیٹ کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے تو پھر دیپیکا، سارہ، شردھا اور رکول کو ان کے واٹس ایپ چیٹ کی وجہ سے گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟۔

انہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں این سی بی پر تنقید کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ بالی ووڈ کے 98 فیصد لوگ منشیات لیتے ہیں لیکن انہیں منشیات کے استعمال کے لیے گرفتار نہیں کیا جا سکتا کیونکہ قانون انہیں مجرموں کے بجائے متاثرین سمجھتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں