سلمان خان 14

والد بننے کے خیال کو مکمل طور پر ترک نہیں کیا، سلمان خان

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ والد بننے کے خیال کو مکمل طور پر ترک نہیں کیا، اس بارے میں اب بھی سوچ رہا ہوں۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سلمان خان 13 سال کے طویل وقفے کے بعد ایک بار پھر معروف شو کافی ود کرن میں نظر آئے۔اداکار نے شو کے آخری سیزن کی پہلی قسط میں شرکت کی، جہاں ان کے ساتھ اداکارہ کرشمہ کپور بھی موجود تھیں۔میزبان کرن جوہر سے گفتگو کے دوران سلمان خان نے 60 برس کی عمر میں غیر شادی شدہ ہونے کے باوجود بچوں کا باپ بننے کے امکان پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اداکار نے انکشاف کیا کہ میں اب بھی مستقبل قریب میں بچوں کی پیدائش کے بارے میں سوچ رہا ہوں، میں نے والد بننے کے خیال کو مکمل طور پر ترک نہیں کیا۔سلمان خان نے کرن جوہر کو بھی سنگل فادر کی حیثیت سے بچوں کی پرورش کرنے پر مبارک باد دی۔واضح رہے کہ کرن جوہر جڑواں بچوں کے تنہا والد ہیں جن کی پیدائش آئی وی ایف کے ذریعے ہوئی ہے۔دبنگ اداکار نے کہا کہ جب کرن کے ہاں بچوں کی پیدائش ہوئی تو مجھے ان کے لیے بہت خوشی ہوئی تھی، یقینا میں بھی کبھی نہ کبھی باپ بنوں گا، کرن جب آپ نے یہ قدم اٹھایا اور بچوں کی پیدائش کے لیے سروگیسی کا سہارا لیا تو مجھے آپ کے لیے بہت خوشی ہوئی تھی،

میری زندگی میں بھی بچے آئیں گے۔گفتگو کے دوران سلمان خان سے ان کی غیر شادی شدہ زندگی کے بارے میں سوال کیا گیا، جس پر انہوں نے کہا کہ میں اپنی موجودہ زندگی سے مطمئن ہوں۔اداکار نے کہا کہ آپ خود کو سب سے زیادہ تنہا اس وقت محسوس کرتے ہیں جب کوئی بھی آپ کے ساتھ نہیں رہنا چاہتا، مجھے کسی نے بھی شریکِ حیات بنانے سے انکار نہیں کیا، میں اپنی موجودہ زندگی سے خوش ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں