شان

والدہ کے اصرار پر فلموں میں کام کا آغازکیا ‘ شان

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)لالی ووڈ سٹار شان نے کہا ہے کہ والدہ کے اصرار پر فلموںمیں کام کا آغازکیا ،پہلی فلم ”بلندی ” کیلئے ساری رات ڈائیلاگز یاد کرتا رہا لیکن صبح سیٹ پر جا کر بھول گیا تھا ،پہلے دن سے لے کر آج تک سیکھنے کے عمل سے گزر رہا ہوں۔ ایک انٹر ویو میں شان نے بتایا کہ جب امریکہ سے واپس آیا تو والدہ نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں آ پ کے والد کے قدموں کے نشان ہیں اورمیری خواہش ہے کہ ان کا کوئی بچہ ان قدموں کے اوپر چلے ۔

فلم کے سیٹ پر گیا تو کوئی بال بنا رہا ہے کوئی کپڑے پہنا رہا ہے تو میں سوچ میں پڑ گیا میرے ساتھ یہ کیا ہو رہا ہے ، مجھے بتایا گیا کہ آپ نے ایسے چلنا ہے ،میںنے فلم کے لئے ساری رات ڈائیلاگز یاد کئے تھے لیکن جیسے ہی شروعات ہوئی پردہ کھلا تو اپنے ڈائیلاگز ہی بھول گیا ۔ انہوں نے کہا کہ واپس آتے ہوئے ماں سے شرمندگی کا اظہار کیا لیکن ماں نے کہا کہ تم نے بہت اچھا کیا ، تم اب ساری زندگی سیکھتے رہو گے اور یقین کریں میں تب سے اب تک سیکھنے کے عمل میں رہتا ہوں۔