ڈھاکہ (رپورٹنگ آن لائن) نیوزی لینڈ کا دورہ بنگلہ دیش غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ یہ دورہ کیویز نے اصل میں اگست تا ستمبر 2020ءمیں کرنا تھا جو عالمی بیماری کورونا وائرس کی وجہ سے غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔
یہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فکسچر کی سیریز میں تازہ ترین بن گیا ہے جو کورونا وائرس وبائی مرض سے متاثر ہوا ہے اور اس وبا نے کھیل کی سرگرمیوں پوری دنیا میں متاثر کیا ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے سی ای او نظام الدین چودھری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے موجودہ حالات میں رواں سال اگست میں کرکٹ کی مکمل سیریز کی میزبانی کرنا تیاریوں کے لحاظ سے چیلنجنگ ہوگا۔ انہوں ن کہا کہ ہم کھیل، کھلاڑیوں، معاون عملے اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی حفاظت اور صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔
کیویز کپتان کین ولیمسن کی ٹیم نے اگست کے آخر اور ستمبر کے شروع میں دو ٹیسٹ میچز کھیلنا ہیں لیکن جہاں نیوزی لینڈ نے کورونا وائرس کے پھیلاوپر قابو پانے میں کافی حد تک موثر ثابت ہوا ہے وہاں بنگلہ دیش میں حال ہی میں اس وبا کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کرنے کے بعد کافی حد تک اس پر قابو پا لیا گیا ہے اور اس ہفتے کے شروع میں بین الاقوامی پروازیں دوبارہ شروع کر دی گئیں ہیں۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے اپنے کھلاڑیوں کی مناسب حفاظت کے ساتھ ساتھ پریکٹس کے مناسب اوقات کو یقینی بنانے پر اصرار کیا ہے۔ بنگلہ دیشی ٹیم کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مشرافی مرتضیٰ گرین لائٹنگ ٹاپ فلائٹ کرکٹ میں شامل نہیں ہوں گے۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا اگلا ہدف ایشیا کپ یا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ہوسکتا ہے جبکہ دونوں ٹورنامنٹس کے مستقبل بھی غیر یقینی ہیں۔
اس دوران بی سی بی اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز باہمی سیریز کو دوبارہ ترتیب دینے کے لئے موزوں وقت کی تلاش پر کام کریں گے۔ نظام الدین چودھری نے مزید کہا کہ ان حالات میں بی سی بی اور این زیڈ سی بورڈز نے محسوس کیا ہے کہ آگے بڑھنے کا سب سے بہتر راستہ سیریز کو موخر کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ احساس ہے کہ سیریز دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور عہدیداروں کے لئے بہت مایوس کن ہوگا۔ چودھری نے آخر میں کہا کہ مجھے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو اس کی تفہیم اور اس طرح کا فیصلہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرنا چاہئے۔