نیلم منیر 200

نیلم منیر کی پشتو گانے پر ڈانس کرتے ویڈیو وائرل

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کی خوبرو اداکارہ نیلم منیر کی ایک اور ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ پشتو گانے پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔انسٹا گرام پر نیلم منیر کی پشتو گانے پر ڈانس کرتے ہوئے نئی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیلم منیر ساڑھی پہنے ڈانس کر رہی ہیں۔ویڈیو کو سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے خوب شیئر کیا جا رہا ہے جبکہ نیلم منیر کے مداح اس ویڈیو کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔

نیلم منیر کے چند مداحوں کی جانب سے اْن پر تنقید بھی کی جا رہی ہے جبکہ کچھ انسٹا صارفین کا کہنا ہے کہ نیلم منیر پشتو گانے پر ڈانس کرتے ہوئے بالکل ‘ملنگ’ لگ رہی ہیں۔ نیلم منیر کے مطابق اْن کی یہ ویڈیو اْن کی کسی دوست کی جانب سے لیک کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں