اجے دیوگن

نیسا ابھی نوعمر ،بیرون ملک تعلیم حاصل کر رہی ہے،اجے دیوگن

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن نے بیٹی نیسا دیوگن کے بالی ووڈ ڈیبیو سے متعلق بھارتی میڈیا پر ہونیوالی قیاس آرائیوں پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیسا ابھی نوعمر ہے، فی الحال بیرون ملک تعلیم حاصل کر رہی ہے،کیریئر کے بارے میں ابھی کوئی بھی بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔بھارتی میڈیا پر ایک کے بعد ایک بہت سی نامور بالی ووڈ شخصیات کے نوجوان بچوں کے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کی خبریں آرہی ہیں جن میں اداکار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان، پروڈیوسر بونی کپور اور آنجہانی اداکار سری دیوی کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور، اداکار سنجے کپور کی بیٹی شانایا کپور اور اداکار امیتابھ بچن کے نواسیآگستیہ نندا شامل ہیں۔

اجے دیوگن نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں اپنی بیٹی کے بالی ووڈ ڈیبیو سے متعلق ہونے والی قیاس آرائیوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نیسا ابھی نوعمر ہے، اس نے کاجول یا مجھے ابھی تک نہیں بتایا کہ وہ کس شعبے میں اپنا کیریئر بنانا چاہتی ہے اور فی الحال وہ بیرون ملک تعلیم حاصل کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہاور اگر وہ فلم انڈسٹری میں اپنا کیریئر بنانے کا فیصلہ کرتی ہے تو یہ اس کا اپنا انتخاب ہوگا، بطور والدین، ہم ہمیشہ اس کی حمایت کریں گے۔اجے دیوگن نے کہا کہ بیٹی کے کیریئر کے بارے میں ابھی کوئی بھی بات کرنا قبل از وقت ہوگا، اور نیسا اپنے کیریئر کے بارے میں خود فیصلہ کرے گی۔