سابق سیکرٹری داخلہ

نیب ریفرنس، سابق سیکرٹری داخلہ کی بریت کی درخواست مسترد

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) احتساب عدالت نے نیشنل پولیس فانڈیشن میں غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں نیشنل پولیس فانڈیشن میں غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ کے خلاف نیب ریفرنس پر سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان کی بریت کی درخواست مسترد کردی جب کہ شاہد خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ دیتے ہوئے سابق سیکرٹری داخلہ اور دیگر ملزمان کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت 12 اگست کو تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی، تمام ملزمان آئندہ سماعت پر حاضری کو یقینی بنائیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 12 اگست تک ملتوی کردی۔