جوڈیشل الاؤنس 65

نو مئی جلائو گھیرائو مقدمات ،متعدد پی ٹی آئی رہنمائوں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے نو مئی جلائو گھیرائو کے مقدمات میں متعدد پی ٹی آئی رہنمائوں کی عبوری ضمانت کی درخواستوں میں 23 جنوری تک توسیع کردی ۔

اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے پی ٹی آئی رہنما شیخ امتیاز محمود ،حافظ فرحت عباس سمیت دیگر کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی ۔ملزمہ مسرت چیمہ ، جمشید اقبال چیمہ ،علی امتیاز ،ندیم عباس بارا سمیت دیگر بھی پیش ہوئے ۔عدالت نے پراسکیوشن سے مقدمات کا ریکارڈ اور وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرلیا ۔

ملزمان کے خلاف جناح ہائوس ،جناح ہائوس کے قریب گاڑی جلانے سمیت دیگر مقدمات درج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں