راجہ پرویز اشرف

نوڈیرو ٹو رینٹل پاور ریفرنس :راجہ پرویز اشرف سمیت10 ملزمان کی بریت کی درخواست مسترد

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) احتساب عدالت اسلام آباد نے نوڈیرو ٹو رینٹل پاور ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مسترد کر دی۔

وڈیرو ٹو رینٹل پاور ریفرنس میں پرویز اشرف پر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے۔نیب ریفرنس میں الزام تھا کہ راجہ پرویز اشرف نے گدو پاور پلانٹ کی مشینری نوڈیرو ٹو پاور پلانٹ کو منتقل کرنے کی کوشش کی ۔ نیپرا نے بعد میں گدو پاور پلانٹ کی مشینری منتقل کرنے کی منظوری دینے سے انکار کر دیا تھاجبکہ مشینری منتقلی کے لئے ملزمان نے 75 لاکھ کی پروسیسنگ فیس پہلے ہی جاری کر رکھی تھی غیر قانونی کام کے لئے فیس دیکر خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔

احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف،طارق نذیر، عبدالمالک، رسول خان محسود،شاہد رفیع، شیخ زرار اسلم، طاہر بشارت چیمہ، ملک محمد رضی عباس، وزیر علی بھائیو، رانا محمد امجد کی بریت کی درخواستیں مسترد کر دیں ۔یاد رہے کہ نیب راولپنڈی نے 2013 میں نوڈیرو ٹو رینٹل پاور ریفرنس دائر کیا تھا ریفرنس میں راجہ پرویز اشرف اور دس شریک ملزمان نے بریت کی درخوات دائر کر رکھی تھی