نہال ہاشمی 26

نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل ہیں، تعلیم قوموں کی تقدیر بدل دیتی ہے: گورنر سندھ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارا مستقبل اور پاکستان کی اصل طاقت ہیں، جبکہ تعلیم وہ ہتھیار ہے جو قوموں کی تقدیر بدل دیتا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپلیٹا میمن ایسوسی ایشن کی “اسٹوڈنٹ ایکسی لینس ایوارڈ” تقریب سے بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ایوارڈ حاصل کرنے والے طلبہ قوم کا روشن مستقبل ہیں اور طلبہ کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دینی چاہئے۔ انہوں نے اپلیٹا میمن ایسوسی ایشن کی جانب سے تعلیم کے فروغ کے لیے کی جانے والی خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے حاجی مسعود حاجی حسین پاریکھ اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بہترین مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور تعلیم یافتہ نوجوان عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ طلبہ کی حوصلہ افزائی معاشرے میں مثبت تبدیلی کی علامت ہے۔تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و دیگر میں ایوارڈز اور اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر معرکہ حق ـ بنیان مرصوص کو ایک سال مکمل ہونے پر گورنر سندھ نے شرکاء کے ہمراہ کیک بھی کاٹا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں