سلیم حیدر خان 54

نوجوان نسل کو منشیات اور دیگر برائیوں سے بچانے کے لیے کھیلوں کے میدان آباد کرنا ناگزیر ہے’سردار سلیم حیدر

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات اور دیگر برائیوں سے بچانے کے لیے کھیلوں کے میدان آباد کرنا ناگزیر ہے،کھیل نوجوانوں میں مثبت صلاحیتیں اجاگر کرتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فتح جنگ ضلع(اٹک) میں آل پاکستان گورنر پنجاب نائٹ فٹبال ٹورنامنٹ کے انعقاد کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات اور دیگر برائیوں سے بچانے کے لیے کھیلوں کے میدان آباد کرنا بہت ضروری ہے۔فٹ بال کے فروغ اور نوجوان نسل کو کھیل کے میدان میں لانے کے لیے منتظمین تعریف کے مستحق ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے تاہم گراؤنڈ میں محنت،جذبے اور لڑنے کی صلاحیت میں کمی نہیں آنی چاہئے۔اُنہوں نے اس موقع پر پاکستان نیوی کے تمام کھلاڑیوں اور اسٹاف کو جیت پر مبارکباد پیش کی اور فتح جنگ یونائٹیڈکو ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل پر سراہا۔ٹورنامنٹ کے اختتام پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے فاتح ٹیم کو ونر کپ سے نوازا۔ اس موقع پرصاحبزادہ گورنر پنجاب سردار فیضان حیدر خان، سینئر نائب صدر پی پی پی ضلع اٹک سردار ظہیر خان کھٹڑ، راجہ سلیم،سردار تیمور خان،سہیل اختر اور عدیان سمیت لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں