نقیب اللہ قتل 192

نقیب اللہ قتل سے متعلق کیس کی سماعت 2 دسمبر تک ملتوی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن ) انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے نقیب اللہ اورساتھیوں کے قتل سے متعلق کیس کی سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کردی۔ تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں نقیب اللہ اورساتھیوں کے قتل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

سابق ایس ایس پی ملیرراو انوار، ڈی ایس پی قمر سمیت دیگرانسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔ نقیب اللہ اورساتھیوں کے قتل کے معاملے میں سابق ایس ایس پی ملیررا انوار، ڈی ایس پی قمر سمیت دیگرانسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔ مقدمے کے دوسرے تفتیشی افسرڈاکٹر رضوان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ تفتیشی افسر ڈاکٹر رضوان نے عدالت کو بتایا کہ مجھے رات کو ہی نوٹس ملا ہے۔ مجھے تیاری کے لیے مہلت دی جائے۔

ڈاکٹر رضوان عدالت سے استدعا کی کہ جس طرح عابد قائم خانی نے پڑھ کر بیان دیا ہے، مجھے بھی اجازت دی جائے۔ ڈاکٹر رضوان کے بیان پروکیل صفائی عامر منسوب نے اعتراض اٹھا دیا۔ وکیل صفائی کا کہنا ہے کہ آپ پڑھے لکھے ہیں، آپ پڑھ کر بیان کیوں دیں گے؟ یہ قانون کے منافی ہے۔ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عامر منسوب کے اعتراض کو تسلیم کرتے ہوئے ڈاکٹر رضوان کو حکم دیا کہ آپ کو مہلت دیتے ہیں آئندہ سماعت پر تیاری کرکے آئیں۔ عدالت نے نقیب اللہ اورساتھیوں کے قتل سے متعلق کیس کی سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں