لاہور(رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے نابینا افراد کو نوکریوں سے نکالنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے نابینا افراد کو نوکریوں سے نکالنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت ایڈووکیٹ اشتیاق چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے گزشتہ رات مال روڈ پر نابینا افراد پر تشدد کیا اور دھرنا ختم کروا دیا، نابینا افراد نے نوکریوں سے نکالنے پر مال روڈ پر پندرہ روز سے دھرنا دے رکھا تھا۔
بعدازاں عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست پر مزید سماعت 2 دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔









