اداکارہ ثنا ء 234

نئے سال میں اپنی کامیابیوں کے ہدف طے کر لیں تو منزل آسان ہو جائے گی’اداکارہ ثنا ء

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)نامور اداکارہ ثنا ء نے کہا ہے کہ نئے سال میں اپنی کامیابیوں کے ہدف طے کر لیں تو منزل آسان ہو جائے گی ۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ نوجوان نسل نئے سال کو مناتی ہے تو اس میں ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھنا چاہیے ،بلاوجہ کی اوچھل کود ،شور شرابہ اور ہوائی فائرنگ جیسے واقعات سے قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہوتاہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں سب سے کہوں گی کہ وہ اپنے نئے سال اپنی کامیابیوں کے ہدف طے کر لیں تو منزل آسان ہو جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ میرے لیے 2021ء جہاں کامیابیوں کا سال ثابت ہوا وہیں والدہ کے انتقال کی وجہ سے یہ سال میرے لئے غم کا سال بھی تھا۔ میری دعا ہے کہ خدا کی ذات میری والدہ کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں