لاہور(رپورٹنگ آن لائن )اداکارہ زارانور عباس نے کہا ہے کہ میں لوگوں کی غلطیوں اور کوتاہیوں سے در گزر کر دیتی ہوں ،کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ سوشل میڈیا پر جس کی مرضی چاہے پگڑی اچھال دے ۔
ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ لوگوں کودوسروں کی ذات پر کیچڑ اچھالنے اور ان کا برا سوچنے کے لئے وقت کیسے میسر آ جاتا ہے ،ہمیں جیو اور جینے دو کی پالیسی پر چلنا چاہیے تاکہ کسی کی بھی دل آزاری نہ ہو ۔
زارا انور عباس نے کہا کہ دوسروں کو بلا جواز تنقید کا نشانہ بنانا فیشن کی صورت اختیار کر گیا ہے بلکہ یہ خود کو مشہور کرنے کا بھی سستا ذریعہ بن گیا ہے ۔









