شہباز گل 134

میرے الیکشن لڑنے کا فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے’ شہباز گل

لاہو ر( رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ میرے الیکشن لڑنے کا فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے وہ کہتے ہیں تو لڑ لینگے ۔ لاہور ہائیکورٹ حفاظتی ضمانت کے کیس میں پیشی کے موقع پر شہباز گل نے میڈیا سے مختصر گفتگو کے دوران کہا کہ میرے الیکشن لڑنے کا فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے، جو وہ کہتے ہیں وہ کرلیتے ہیں ۔

عمران خان کہیں گے الیکشن لڑنا ہے تو لڑ لینگے۔ انہوںنے کہا کہ میری تو ابھی خود ٹرانسفر پوسٹنگ چل رہی ہے ، ایک ایف آئی آر سے دوسری ایف آئی آر درج ہو رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں