ایمان فاطمہ 16

میری سالگرہ پر رجب کی طرف سے ہتک عزت اور بیٹے کی حوالگی کا نوٹس ملا ، ایمان فاطمہ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی سابق اہلیہ ایمان فاطمہ نے دعوی کیا ہے کہ انہیں اپنی سالگرہ کے موقع پر سابق شوہر کی جانب سے ہتکِ عزت اور بیٹے کی حوالگی سے متعلق قانونی نوٹسز موصول ہوئے۔

ایمان فاطمہ نے اپنے بھائی عون شیخ کے حالیہ وی لاگ میں گفتگو کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ انہیں سالگرہ پر بہت پیارے تحفے ملے، جن میں ایک ہتکِ عزت کا نوٹس جبکہ دوسرا بیٹے کیوان کی کسٹڈی سے متعلق نوٹس تھا۔رجب بٹ کی جانب سے تاحال مبینہ قانونی نوٹسز کے حوالے سے کوئی تصدیق یا ردعمل سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کی شادی 2024 میں ہوئی تھی، جبکہ ستمبر 2025 میں ان کے ہاں بیٹے کیوان سلطان کی پیدائش ہوئی۔بعدازاں دونوں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے، جس کے نتیجے میں دونوں کی طلاق ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں