میرب علی

میرب علی کا جلد شادی کا عندیہ، مہمانوں کی فہرست بھی تیار کرلی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)ماڈل واداکارہ میرب علی نے جلد شادی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے مہمانوں کی فہرست بھی تیار کرلی ہے۔

اداکارہ میرب علی حال ہی میں علی سفینہ کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پراداکارہ نے بتایا کہ ان کی شادی جلد ہوگی اور انہوں نے عاصم اظہر کے ساتھ مل کر مہمانوں کی فہرست بھی تیار کرلی ہے