مہوش حیات

میرا اور پورے چاند کا ایک لازو ال عشق ہے، مہوش حیات

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی فلم اسٹار مہوش حیات نے کہا ہے کہ میرا اور پورے چاند کا ایک لازو ال عشق ہے ۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر مہوش حیات نے اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں وہ گولڈن رنگ کے خوبصورت لباس میں ملبوس ہیں۔مذکورہ تصویر میں مہوش حیات رات کی چاندنی سے محظوظ ہوتی نظر آرہی ہیں۔مہوش حیات نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ‘میرا اور پورے چاند کا ایک لازوال عشق ہے۔اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں دل والے ایموجی اور مْسکرانے والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔اْنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگز ‘FullMoonMagic’ اور ‘MyConstant’ بھی استعمال کیے۔