کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ و پروڈیوسر میرا نے کہا ہے کہ اْن کا اور لکس اسٹائل ایوارڈز کا رشتہ کافی پْرانا ہے۔سوشل میڈیا پر اداکارہ میرا کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ لکس اسٹائل ایوارڈز کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتی نظر آرہی ہیں۔ویڈیو پیغام میں اداکارہ میرا نے کہا کہ ‘میرا اور لکس کا رشتہ بیحد پْرانا ہے، ہمارا رشتہ خوبصورتی کا ہے’۔
میرا نے کہا کہ ‘میں ہمیشہ کی طرح اس سال بھی اپنی پرفارمنس کو لیکر بہت زیادہ پْرجوش ہوں اور ساتھ ہی ریڈ کارپیٹ کیلئے بھی پْرجوش ہوں’۔اْنہوں نے کہا کہ ‘میں لکس اسٹائل ایوارڈز کو اْن کے 20ویں ایڈیشن پر مبارکباد بھی دینا چاہتی ہوں’۔









