مراد علی شاہ 14

مہربانی اور ہمدردی معاشرے میں امن و محبت کو فروغ دیتی ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یومِ مہربانی، ہمدردی اور حسنِ سلوک کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مہربانی اور ہمدردی معاشرے میں محبت، امن اور بھائی چارے کو فروغ دیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ صوفیوں کی سرزمین ہے جہاں ہمدردی، محبت اور مہربانی ہماری روایات کا اہم حصہ ہیں۔

عدم برداشت اور بے حسی معاشرے میں نفرت، تنازعات اور باہمی دوریوں کو جنم دیتی ہے، اس لیے نفرت اور خود غرضی کے بجائے ہمدردی، ایثار اور خدمت کے جذبے کو فروغ دینا ہوگا۔وزیراعلیٰ سندھ نے عوام پر زور دیا کہ وہ ایک دوسرے کی عزت کریں، ضرورت مند افراد کی مدد کریں اور دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ معاشرے کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے کہ نیکی، محبت اور مہربانی کو صرف ایک دن تک محدود رکھنے کے بجائے روزمرہ زندگی کا مستقل حصہ بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں