سڈنی (رپورٹنگ آن لائن)آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے پاکستان کیخلاف میچ میں اہم سنگ میل حاصل کرلیا۔مچل اسٹارک ملکی سرزمین پر ہونے والے ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں 100 وکٹیں لینے والے آسٹریلوی بولر بن گئے۔مچل اسٹارک نے یہ کارنامہ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں صائم ایوب کی وکٹ لیکر انجام دیا۔اس کامیابی کے ساتھ مچل اسٹارک ہوم گراؤنڈز پر آسٹریلوی کرکٹ کی تاریخ میں 100 سے زائد وکٹیں لینے والے بولرز کے ایلیٹ گروپ میں شامل ہو گئے ہیں۔اب وہ ہوم گراونڈز پر سب سے زیادہ ون ڈے وکٹیں لینے کی فہرست میں بریٹ لی، گلین میک گرا، شین وارن اور کریگ میک ڈرموٹ کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔
آسٹریلیا کے مایہ ناز سابق بولر بریٹ لی ہوم گراونڈز پر 94 ون ڈے میچز میں 169 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔گلین کیک گرا 95 میچز میں 160 وکٹوں کے ساتھ دوسرے، شین وارن 83 میچز میں 134 وکٹوں کے ساتھ تیسرے اور کریگ میک ڈرمات 88 میچز میں 125 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔مچل اسٹارک 54 میچز میں 101 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں مگر وہ تاحال انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں۔