رانا ثناء اللہ

مٹھی بھر افراد کے فعل نے پاکستانیوں کا نام بدنام کر دیا ‘ رانا ثناء اللہ خان

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا ءاللہ نے کہا ہے کہ روضہ رسول پر آج مٹھی بھر افراد کے فعل نے پورے عالم اسلام میں پاکستانیوں کا نام بدنام کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے گزشتہ روز روضہ رسول میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کی ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مسجد نبوی میں جو کچھ ہوا یہ نا اسلام کی تعلیم ہے اور ناں پاکستان کی تہذیب ہے بلکہ یہ صرف عمران عزم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ محبت، امن اور سلامتی کی جگہ کو سیاست کے لئے استعمال کیا گیا ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کے مائینڈ سیٹ نے روضہ رسول کی جس طرح بے حرمتی کی ہے وہ قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ نیازی کے اس فتنے کو معاشرے کے ہر باشعور شخص نے سخت ناپسند کیا ہے۔