مہوش حیات

مِس مارول کی تیسری قسط ،مہوش حیات کی انٹری

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)ڈزنی کی مسلمان سپر ہیرو پر بنی ویب سیریز مِس مارول کی تیسری قسط میں پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات کی انٹری ہوئی ہے۔تمغہ امتیاز اداکارہ مہوش حیات نے ویب سیریز مِس مارول سے ہالی ووڈ میں ڈیبیو کیا ہے۔ سیریز میں مہوش حیات کے کردار کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی ہے،

اداکارہ مِس مارول کی تیسری قسط کے دوران فلیش بیک میں کمالہ خان کی دادی کی جوانی کا کردار نبھاتی نظر آئیں۔اس کردار میں مہوش حیات کا نام عائشہ ہے جبکہ سیریز میں پاکستانی کینیڈین ایمان ویلانی فرنچائز کی پہلی پاکستانی اور مسلم سپر ہیرو کا کردار نبھا رہی ہیں۔