لاہور (رپورٹنگ آن لائن )ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات پر صوبہ بھر میں موٹر سائیکل لائسنس کے اجرء میں ریلیف کا سلسلہ جاری ہے ، صوبہ بھر میں رواں سال 12لاکھ 70ہزار سے زائد شہریوں نے سہولت سے استفادہ کیا۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق 5لاکھ20ہزار سے زائد شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے،رواں سال 1لاکھ 9ہزار سے زائد شہریوں کے لائسنسوں کی تجدید کی گئی، 3لاکھ 82ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ سہولیات حاصل کیں۔ ریلیف کی بدولت موٹر سائیکل سواروں کو ایک ہی دن میں لرننگ اور ریگولر لائسنس جاری کیے جا رہے ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی مرزا فاران بیگ نے کہا کہ صوبہ بھر میں بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی بھی جاری ہے،بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانا جرم ہے۔ بھاری جرمانوں اور قانونی کاروائیوں سے بچنے کے لیے فوری اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں۔ شہری ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے خدمت مراکز لائسنسنگ سینٹر آن لائن لائسنسنگ پورٹل سے فائدہ اٹھائیں۔