خواجہ آصف 19

مولانا فضل الرحمن کو 200 فیصد دوست سمجھتا ہوں، ہم دونوں ایک دوسرے کے دوست ہیں، خواجہ آصف کا جواب

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے مولانا فضل الرحمن کے دوست کہنے پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو 200 فیصد دوست سمجھتا ہوں، ہم دونوں ایک دوسرے کے دوست ہیں۔ میڈیا سے گفتگوم میںخواجہ آصف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کو 200 فیصد دوست سمجھتا ہوں، ہم دونوں ایک دوسرے کے دوست ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن سے تعلق بہت پرانا ہے، سیاست کسی سے تعلق بگاڑتی نہیں ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا تھا کہ خواجہ آصف محترم دوست اور بھائی ہیں، میں نے صرف تھوڑی گدگدی کی تھی، خواجہ آصف کو اگلے دن غصہ آیا، دیر سے یاد آنے والا مکا خود کو مارنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں