فرخ حبیب 156

ممنوعہ فنڈنگ کیس پر کسی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی، فرخ حبیب

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس پر سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ ہو گیا اور اب ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت کا سلسلہ ختم ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے تمام سماعتوں پر تفصیل پیش کی اور اسکروٹنی ہوئی۔ ہمارے پاس سارا ریکارڈ ہے کہ بینکنگ کے ذریعے پیسہ ٹرانسفر ہوا، الیکشن کمیشن کا کردار واضح ہے اور الیکشن کمیشن سماعت مکمل کر چکا۔

فرخ حبیب نے کہا کہ عدالتوں کے فیصلوں پر عمل درآمد کروایا جائے اور اسکروٹنی کی رپورٹ منگوا کر فیصلہ ہونا چاہیے۔ ممنوعہ فنڈنگ پر کسی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی اور اب الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کا فیصلہ ایک ساتھ کرے۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر نے پاکستان کی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا اور انٹر بینک میں ڈالر 213 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔ امپورٹڈ حکومت نے تباہی مچا دی ہے اور صنعتوں کا قتل عام ہو رہا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ فیکٹریاں بند ہونے سے مزدور بےروزگار ہو رہا ہے اور مہنگائی کا طوفان قابو سے باہر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں