طارق فضل چودھری 17

ملک کے مفاد میں بہتر فیصلہ سامنے آئے گا، طارق فضل

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات کے بعد مثبت پیشرفت کی امید ہے، ملک کے مفاد میں بہتر فیصلہ سامنے آئے گا۔ اپنے بیان میں طارق فضل چودھری نے کہا کہ ریفرنڈم کا مقصد کسی معاملے پر براہِ راست عوامی رائے معلوم کرنا ہے۔

انہوںنے کہاکہ ریفرنڈم آئین میں موجود ایک آئینی اور سیاسی آپشن ہے، کسی متنازع معاملے پر براہِ راست عوام سے پوچھا جاسکتا ہے کہ وہ کیا چاہتے ہیں، تاہم کسی رہنما کے بیان سے آئین میں درج ریفرنڈم کا آپشن غیر آئینی نہیں ہو جاتا۔انہوںنے کہا کہ عوامی رائے سامنے آنے کے بعد اس پر عملدرآمد کا طریقہ کار طے کیا جا سکتا ہے، انتخابات وقت سے پہلے کرانے کی کوئی وجہ نہیں،

موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، انتخابات ضرور اور مقررہ وقت پر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات ریفرنڈم کا متبادل نہیں، دونوں الگ مقاصد رکھتے ہیں، انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے انتخابی اصلاحات کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں