مفتاح اسماعیل 72

ملک پربہت مشکل وقت ہے ، معیشت کو بچانے کیلئے مزید قربانیاں دینی ہوں گی ،مفتاح اسماعیل

کراچی (رپورٹنگ آن لائن ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کہا کہ ملک پربہت مشکل وقت ہے ، معیشت کی بحالی کا کام بہت مشکل سے ہوگا ، معیشت کو بچانے کیلئے مزید قربانیاں دینی ہوں گی ، 18ویں ترمیم کے تحت اختیارات صوبوں کو منتقل ہوئے ، جب تیل سستا تھا ، تو سبسڈی دے کر 72ارب کا نقصان کیا گیا ، جب آئی ایم ایف سے قسط آئی توحفیظ شیخ کو ہٹا دیا گیا ، صوبے ٹیکس جمع کرانے میں ناکام رہے ، سندھ حکومت زرعی ٹیکس جمع نہیں کرتی ، صوبے 1ہزار ارب روپے تعلیم پر خرچ کررہے ہیں، وفاقی اخراجات کو کم کرنا پڑے گا ،

ہم بھی وہی غلطیاں کررہے ہیں جو تحریک انصاف کی حکومت نے کیں ، مشرف کے آخری سال میں معیشت کے حجم میں 8فیصد سے زیادہ کرنٹ خسارہ تھا ۔نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا آئی ایم ایف نے جب پاکستان کو کورونا میں آسانی دی تو اس وقت کی حکومت نے غلطیاں کیں ، میں جیل عمران خان کی وجہ سے گیا ، میرے آنے سے پہلے دو اور میرے آنے کے بعد ایک غلطی ہوئی ، آئی ایم ایف نے قسط دی تو شوکت ترین آگئے ، شوکت ترین نے کہا کہ آئی ایم ایف کے بغیر بجٹ پیش کریں گے

، شوکت ترین نے آئی ایم ایف کے بغیر بجٹ پیش کیا ،ڈار صاحب نے آئی ایم ایف کو آنکھیں دکھائیں ، اب پھر ڈیل کررہے ہیں، بیرونی قرض چھوڑیں ، اب تو مقامی قرض کے چنگل میں پھنسے ہوئے ہیں، ہمارے پاس اتنا اناج نہیں جتنی ضرورت ہیں ، عمران خان نے پٹرول کم قیمت پر بیچ کر معاہدے کی خلاف ورزی کی ۔ بھارت نے 10سال میں 5آئی ٹی انسٹیٹیوب بنائے ، پاکستان کا کیا ہوگا ، جو 75سے غربت میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں