پولیو وائرس 21

ملک میں پولیو وائرس کی مثبت شرح 48.1 سے کم ہو کر 13.1 فیصد رہ گئی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)پاکستان میں پولیو کے خلاف جاری کوششوں کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے۔ قومی پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی نئی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی شرح نمایاں کم ہو کراڑ 48.1 فیصد سے 13.1 فیصد رہ گئی۔

رپورٹ کے مطابق جنوری سے جون کے دوران پولیو وائرس کے مثبت ماحولیاتی نمونوں کی تعداد 369 سے کم ہو کر 100 رہ گئی۔ جون میں نگرانی کے لیے ملک بھر سے 127 ماحولیاتی نمونے حاصل کیے گئے جن میں سے 117 نمونے پولیو وائرس سے منفی جبکہ صرف 10 نمونوں میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے تمام 31 ماحولیاتی نمونے پولیو وائرس سے منفی رہے۔ سندھ کے 29 میں سے 28، خیبرپختونخوا ہ کے 34 میں سے 30 اور بلوچستان کے 23 میں سے 18 نمونے بھی منفی آئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2026 کے دوران اب تک ملک بھر میں پولیو کے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں