خواجہ سعد رفیق 130

ملک میں ایکس پر پابندی ختم کی جائے ،خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد (آئی این پی ) رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے حکومت سے ٹوئٹر(ایکس ) پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جگ ہنسائی سے بچاجائے، سیاست کا مقابلہ صرف سیاست سے ہوگا۔

رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ہی پیغام میں کہا کہ ملک میں ٹوئٹر (ایکس) پر پابندی ختم کی جائے، نگران دور میں لگائی گئی اس پابندی کا کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جگ ہنسائی سے بچاجائے، سیاست کا مقابلہ صرف سیاست سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں