سونے اور چاندی 19

ملک بھر میں سونے کی قیمت مستحکم، چاندی سستی ہوگئی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) ملک بھر میں سونے کی قیمت مستحکم رہی جبکہ چاندی کی قیمت میں 86 روپے فی تولہ کمی ریکارڈ کی گئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا بغیر کسی تبدیلی کے 4 لاکھ 25 ہزار 636 روپے پر برقرار رہا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 64 ہزار 914 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4031 ڈالر پر برقرار رہی۔مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت 86 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 768 روپے ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں