صوابی (رپورٹنگ آن لائن)صوابی کی مقامی عدالت نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا۔اینٹی کرپشن صوابی نے پی ٹی آئی رہنما اسدقیصر کو جوڈیشل مجسٹریٹ محمدخلیل خان کی عدالت میں پیش کیا اور اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔اینٹی کرپشن آفیسر نے عدالت سے 10روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
عدالت نے اینٹی کرپشن کی استدعا منظور نہ کرتے ہوئے دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا۔اسپیکر اسدقیصر نے عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اللہ کو جو منظور ہوا ہم امید اچھے رکھتے ہیں،میں تحریک انصاف میں ہوں اور رہونگا۔اسدقیصر کو گزشتہ روز رات اڈیالہ جیل سے صوابی منتقل کیا گیا تھا۔اسدقیصر کو تین نومبر کوبنی گالہ میں ان کی رہائش گاہ سے پولیس اور اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا تھا۔اسدقیصر پر گجو خان میڈیکل کالج صوابی کیلئے طبی آلات کی خریداری میں کرپشن کا الزام ہے۔
٭