عظمی بخاری 31

معرکہ حق کے حوالے سے 8، 9 اور 10 مئی کو تقریبات کا اعلان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے معرکہ حق کے حوالے سے 8، 9 اور 10 مئی کو تقریبات کا اعلان کر دیا۔

پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 8 اور 9 مئی کو لبرٹی گول چکر پر بڑا کنسرٹ کرنے جا رہے ہیں، جہاں قومی ترانے چلائیں گے۔

عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ 10 مئی کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ایک شاندار تقریب میں شرکت کریں گی، اس وقت وزراء اور ایوان کے وہی خیالات ہیں جو ہر پاکستانی کے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یہ ایک سال کامیابی کا سال ہے جو 10 مئی کو چند گھنٹوں میں حاصل کی گئی، اپنے سے 3 گنا بڑی فوج کو گھٹنوں پر آنے پر مجبور کیا، یہ پوری دنیا کے لئے ایک کیس سٹڈی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جنگیں صرف ساز و سامان سے نہیں لڑی جاتیں، جنگیں جذبے سے جیتی جاتی ہیں، پاکستان کی حفاظت کے لئے جو جذبہ پاک افواج کے پاس ہے وہ کسی کے پاس نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں شہداء کو اپنی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں، اس دن کو باقاعدہ ایک جشن کی طرح منایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں