کراچی (رپورٹنگ آن لائن)معروف گلوکار رحمن افصر المعروف مانو نے خاموشی سے شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔مانو کو کوک اسٹوڈیو سیزن 15 کے گانے جھول سے بہت زیادہ پذیرائی ملی تھی، انہوں نے مذکورہ گانا انورا خالد کے ہمراہ مل کر گایا تھا۔
مانو کے متعدد سنگل گانے مقبول ہیں اور انہیں پاپ گلوکاری کی وجہ سے شہرت حاصل ہے، ان کے گانے میوزک پلیٹ فارمز پر ٹرینڈ بھی کرتے رہے ہیں۔مانو نے شادی کا اعلان نہیں کیا تھا، تاہم چند دن سے ان کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو رہی تھیں۔
میک اپ آرٹسٹ اور اسٹائلسٹ طارق امین نے 18 اگست کو مانو کی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ گلوکار نے ارہم سے شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا۔ان کی شادی 17 اور 18 اگست کی درمیانی شب سر انجام پائی اور ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔