نواف سلام 11

معاہدے کا مقصد اسرائیلی افواج کا تمام لبنانی علاقوں سے انخلا یقینی بنانا ہے، لبنانی وزیراعظم

بیروت(رپورٹنگ آن لائن) لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے کہا ہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے فریم ورک معاہدے کا مقصد اسرائیلی افواج کا تمام لبنانی علاقوں سے انخلا، ان علاقوں پر ریاست کی مکمل خودمختاری کی بحالی اور بے گھر شہریوں کی اپنے گھروں میں واپسی کو یقینی بنانا ہے۔

لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا اس معاہدے کے تحت لبنان کی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ اپنی مسلح افواج کے ذریعے ملک کے تمام علاقوں میں ریاستی عملداری قائم کرے۔

وزیراعظم نے معاہدے تک پہنچنے میں کردار ادا کرنے پر امریکا، عرب ممالک اور عالمی دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس لمحے کے منتظر ہیں جب اسرائیل اپنی افواج کا انخلا شروع کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کا بھی انتظار ہے کہ بے گھر لبنانی شہری محفوظ اور باوقار انداز میں اپنے گھروں کو واپس لوٹ سکیں اور متاثرہ علاقوں میں تعمیرِ نو کا عمل شروع کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں