اوٹاوا(رپورٹنگ آن لائن)کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے خبردار کیا ہے کہ تیزی سے پھیلتی ہوئی مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری طور پر عالمی قوانین وضع نہ کرنا پوری انسانیت کے لیے ایک بہت بڑا خطرہ بن چکا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماں سے خطاب کرتے ہوئے کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ مصنوعی ذہانت عالمی معیشت، روزگار، سکیورٹی کے ڈھانچے کو تیزی سے تبدیل کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر بڑی طاقتوں نے مل کر اس ٹیکنالوجی کے محفوظ، ذمہ دارانہ استعمال کے لیے مشترکہ عالمی قوانین نافذ نہ کیے تو سائبر جرائم، گمراہ کن پروپیگنڈے اور خودکار ہتھیاروں کے پھیلا پر قابو پانا ناممکن ہو جائے گا۔ سفارتی حلقوں کا کہنا تھا کہ کینیڈین وزیراعظم کے اس انتباہ کو سربراہی اجلاس میں شریک متعدد ممالک کی بھرپور حمایت حاصل ہوئی ہے۔








