بشریٰ انصاری

مشال خان کا دْکھ نہیں بھولتا، بشریٰ انصاری

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی معروف سینئر اداکارہ و میزبان بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا پر عبدالولی خان یونیورسٹی، مردان کے طالب علم مشال خان کی یاد تازہ کر دی ہے۔بشریٰ انصاری نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر طالبعلم مشال خان کی تصویر شیئر کی گئی ہے اور ساتھ ہی ایک جذباتی نوٹ بھی لکھا ہے۔اداکارہ بشریٰ انصاری کا اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ‘مشال خان کو طالب علموں نے قتل کیا تھا کسی ان پڑھ ہجوم نے نہیں،

ہمارے اسلامک اسکالرز کو ڈرائنگ روم یا یو ٹیوب پر بیٹھنے کے بجائے کالجوں اور اسکولوں میں نوجوانوں کو حقیقی اسلام کی تبلیغ کرنی چاہیے۔’بشریٰ انصاری کا اپنی پوسٹ کے آخر میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھنا تھا کہ ‘مشال خان کا دْکھ نہیں بھولتا۔’