لاہور (رپورٹنگ آن لائن) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نیپال میں طوفانی بارشوں اور شدید سیلاب کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور بڑے پیمانے پر ہونے والے مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے نیپال کے سیلاب متاثرین اور ان کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کا ضیاع اور بڑے پیمانے پر تباہی انتہائی تکلیف دہ ہے، مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب کے عوام اپنے مصیبت زدہ نیپالی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انسانی ہمدردی کے تحت پنجاب حکومت نیپال حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے، انہوں نے متاثرہ خاندانوں کی جلد بحالی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔









