ندیم افضل چن 44

مریم نواز سیلاب متاثرین کی مددمیں ناکام رہیں،ندیم افضل

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز سیلاب متاثرین کی مددمیں ناکام رہی ہیں۔

عوامی مسائل کی نشان دہی کرنے والوں کو پنجاب دشمن قرار دینے والی مریم نواز پنجاب کا اصل مسئلہ ہیں، پنجاب کی سینکڑوں کلومیٹر اراضی پانی میں ڈوبی ہوئی ہے اور مریم نواز کے حواسوں پر بلاول بھٹو سوار ہے ، پنجاب کی رہائشی آبادیوں سے لے کر سکول، ہسپتال اور سڑکیں ابھی تک سیلاب میں ڈوبی ہوئی ہیں، ندیم افضل چن نے اپنے بیان میں کہا مریم نواز سیلاب کے پانی سے عوام کو بچانے میں ناکامی کو چھپانے کیلئے نسل پرستانہ سوچ کا مظاہرہ کررہی ہیں،پنجاب کے عوام لوکل گورنمنٹ کے الیکشن مانگتے ہیں جلسے نہیں۔

مریم نواز کی ترجیحات صرف سیلف پروجیکشن اور عوام کی توجہ حقیقی مسائل سے ہٹانا ہے ، ملک پر فوڈ سکیورٹی کے بحران کا خطرہ منڈلارہا ہے جس کی ذمہ دار سیلاب کے بحران کا مقابلہ کرنے میں ناکام مریم نواز ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں