مریم اورنگزیب

مریم نواز سر سبز و شاداب پنجاب کیلئے پر عزم ہیں، مریم اورنگزیب

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز سر سبز و شاداب پنجاب کے لئے پر عزم ہیں۔ صوبا ئی وزیرمریم اورنگزیب کی ہدایت پر محکمہ جنگلات کا سرکاری رقبہ جات کو غیر قانونی قابضین سے واگزار کروانے کے لئے اپریشن جاری ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ضلع سیالکوٹ کے موضع ٹھکر کے میں بااثر افراد کے زیر قبضہ تقریبا 34 ایکڑ رقبہ واگزار کروا لیا، محکمہ جنگلات نے عدالتی کارروائی میں اپنے کیس کا دفاع کیا اور کیس کا فیصلہ اپنے حق میں کرایا۔

انہوں نے کہا کہ واگزار کروائے گئے رقبہ پر محکمہ جنگلات نے فوری طور پر 40656 پودوں کی شجر کاری مکمل کر لی ہے، یہ رقبہ مستقبل میں سموگ میں کمی کا باعث اور خوبصورت و مفید جنگل کی شکل اختیار کرے گا۔ مریم اورنگریب کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگلات نے موقع پر اپنی چیک پوسٹ و دفتر قائم کر لیا ہے۔