مرغی گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ،قیمت 591 ہوگئی

فیصل آباد (رپورٹنگ آن لائن) فیصل آباد میں مرغی کی قیمت میں مسلسل اضافے سےنئی بلندیوں تک پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق 24گھنٹوں میں مرغی کی قیمت میں 39روپے اضافہ ہوا ہے،جس کے بعد سرکاری قیمت 591 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔

گزشتہ آٹھ دنوں میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 138 روپے فی کلو اضافہ ہو چکا ہے،شہر یوں کا کہنا ہےکہ سرکاری ریٹ پر بھی گوشت نہیں مل رہا ہےمگر انتظامیہ خاموش ہے۔