وزیر اعظم شہباز شریف 125

مردم شماری کے معاملے پرسیاسی جماعتوں کے تحفظات، وزیراعظم نے اجلاس 5اپریل کو بلالیا

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)مردم شماری کے معاملے پرسیاسی جماعتوں کے تحفظات کے پیش نظر وزیراعظم نے ہم خیال جماعتوں کااجلاس طلب کرلیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس 5اپریل کو ہوگا، اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے مردم شماری کے حوالے سے تحفظات واعتراضات کا جائزہ لیا جائے گا۔

ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی نے مردم شماری کے جاری عمل پر وفاقی حکومت کو اعتراضات سے آگاہ کیا۔مردم شماری کے معاملے پر وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں ایم کیو ایم کا وفد بھی شریک ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں