وانگ ای 17

مختلف تہذیبوں کے ہم آہنگ بقائے باہمی کو فروغ دیا جائے، چینی وزیر خا رجہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) سال 2026 کے “تہذیبوں کے درمیان مکالمے کے عالمی دن ” کی آمد کے موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے عالمی سطح پر منعقدہ ایک خصوصی تقریب سے ورچوئل خطاب کیا۔

منگل کے روزوانگ ای نے کہا کہ تین سال قبل چینی صدر شی جن پھنگ نے گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو پیش کیا ، جس نے مختلف تہذیبوں کے لئے ہم آہنگ بقائے باہمی کی سمت فراہم کی۔ “تہذیبوں کے درمیان مکالمے کے عالمی دن ” کا قیام اس انیشی ایٹو پر عمل درآمد کا ایک اہم قدم ہے۔

انھوں نے تہذیبی مکالمے کو فروغ دینے کے لیے چار نکاتی تجویز پیش کی۔پہلا ، باہمی احترام کو برقرار رکھتے ہوئے مختلف تہذیبوں کے ہم آہنگ بقائے باہمی کو فروغ دیا جائے ۔ دوسرا، انسان کو مرکزی حیثیت دے کر تہذیبی و ثقافتی تبادلوں کی بنیاد کو مضبوط کیا جائے ۔ تیسرا، روایتوں کو آگے بڑھاتے ہوئے جدت کو اپنایا جائے اور تہذیبی ترقی کی رفتار کو تیز کیا جائے ۔ چوتھا، تبادلوں اور باہمی سیکھنے کے عمل کو فروغ دیتے ہوئے مختلف تہذیبوں کے درمیان مکالمے کے طریقہ کار کو بہتر بنایا جائے۔

یا د رہے کہ 2024 میں، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس میں چین اور دیگر 83 ممالک کی پیش کردہ قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا، جس کے تحت ہر سال دس جون کو “تہذیبوں کے درمیان مکالمے کے عالمی دن ” کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں