سکول ایجوکیشن 101

محکمہ تعلیم پنجاب نے گرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا

میانوالی(رپورٹنگ آن لائن)محکمہ تعلیم پنجاب نے گرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا ہے جس مطابق موسم گرما کی تعطیلات 25 مئی سے 16 اگست تک جاری رہیں گی اس دوران تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے، کالجز اور یونیورسٹیز بند رہیں گی محکمہ تعلیم پنجاب نے خبردار کیا ہیکہ محکمہ تعلیم پنجاب کی ہدایات/ نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی کرنے والے نجی تعلیمی اداروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی/ بھاری جرمانے کرنے کیساتھ ساتھ این او سی بھی منسوخ کی جاسکتی ہے تعلیمی ذرائع کے مطابق اگر گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا تو گرمی کی تعطیلات میں بھی ردو بدل ممکن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں