لاہور( رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کراچی کے شاپنگ مال میں آتشزدگی میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیاہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکرتے ہوئے کہاکہ تمام تر ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں۔ محسن نقوی نے کہاکہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔









