لاہور( رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے بالی ووڈ فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ مرکزی کردار کی پیشکش ملنے کا انکشاف کیا ہے۔اداکارہ میرا آج کل اپنی نئی فلم سائیکو کی تشہیر میں مصروف ہیں جو کہ عید الاضحی کے موقع پر ریلیز ہونے والی ہے۔
انہوں نے حال ہی میں اپنی فلم کی تشہیر کے لیے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے ایک حیران کن دعوی کیا۔
اداکارہ میرا نے بتایا کہ مجھے یش چوپڑا کی فلم جب تک ہے جان میں شاہ رخ خان کے مقابل مرکزی کردار کی پیشکش ہوئی تھی۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کئی مسائل کی وجہ سے میں وہ پیشکش قبول نہیں کر سکی اور بعد میں وہ کردار کترینہ کیف کو ملا۔








