لاہور(رپورٹنگ آن لائن)سابق کرکٹر شاہد آفریدی کے بعد مایہ ناز سابق بیٹسمین محمد یوسف بھی نانا بن گئے،سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر نومولود کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے محمد یوسف نے مداحوں کو نانا بننے کی خوشخبری سنائی، سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں محمد یوسف کو نومولود کا ماتھا چومتے دیکھا جاسکتا ہے،تصویر کے کیپشن میں محمد یوسف نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ زندگی اولاد کی اولاد ہونے پر اور زیادہ اچھی لگتی ہے،محمد یوسف کی پوسٹ پر دوستوں اور اہل خانہ کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
Load/Hide Comments