دانش تیمور

لوگ شادی کر کے شریک حیات کو آئیڈیل کیوں نہیں بناتے : دانش تیمور

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) نامور اداکار دانش تیمور نے کہا ہے کہ زندگی میں اچھا جیون ساتھی ملنا خوش نصیبی ہوتی ہے اور یہ صرف مرد نہیں بلکہ خاتون کی بھی خوش قسمتی ہوتی ہے ، بعض لوگ آئیڈیل کی تلاش میں زندگی گزار دیتے ہیں لیکن شادی کر کے اپنی شریک حیات کو آئیڈیل بنانے کی کوشش نہیں کرتے ۔

ایک انٹر ویو میں اداکار کا کہنا تھاکہ میاں بیوی ایک دوسرے کو آئیڈیل بنا کر چلیں تو زندگی آسان ہو جاتی ہے ، ہر شادی شدہ جوڑے کی زندگی میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے لیکن اسے محاذ نہیں بنانا چاہیے۔

میری خوش قسمتی ہے مجھے بہترین لائف پارٹنر ملا اور اس پر میں اپنے خدا کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے ۔ میں اور میری اہلیہ عائزہ بہترین دوست ہیں اور اسی وجہ سے بہترین زندگی بسر کر رہے ہیں ۔ہمارے بچے ہمارا اثاثہ ہیں اور ہم دونوں ان کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔