سابق وزریراعظم

لبنان کے سابق وزریراعظم کاملکی سیاست سے دستبردارہونے کا اعلان

بیروت (ر پورٹنگ آن لائن)لبنان کے سابق وزیراعظم سعد الحریری نے مئی میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں حصہ نہ لینے اور فی الوقت ملکی سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے بیروت میں واقع اپنی قیام گاہ پر پہلے سے تیارشدہ ایک بیان پڑھ کر سنایا۔یہ بیان پڑھتے ہوئے ان کی آنکھوں میں آنسو تھے۔ نھوں نے اپنی جماعت مستقبل تحریک کے ارکان سے مطالبہ کیا کہ وہ بھی اس فیصلے پر عمل کریں اور سیاست میں اپنی شرکت معطل کردیں۔

اپنے مقتول والد رفیق الحریری کا ذکرکرتے ہوئے تین بار کے وزیراعظم نے کہا کہ ان کے سیاست میں داخل ہونے کے دومقاصد تھے:لبنان میں ایک اور خانہ جنگی کو چھڑنے سے روکنا اور لبنانیوں کو بہترزندگی مہیا کرنا۔میں پہلے مقصد میں کامیاب ہوا ہوں لیکن مجھے دوسرے مقصد میں خاطرخواہ کامیابی نہیں ملی۔